پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد شرح 44.58 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات (ایف بی ایس) نے ہفتہ وار مہنگائی کے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی 1.83 فیصد بڑھی جس کے بعد گراف 44.58 فیصد کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایف بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 7 سستی ہوئیں، جن چیزوں کی قیمتیں بڑھیں ان میں ٹماٹر، پیاز، آلو، انڈے، لہسن اور خشک دودھ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دال ماش، سگریٹ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے دال مسور، گھی، کوکنگ آئل اور چینی نسبتاً سستی ہوئیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.