واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ کی طرف سے متعارف کردہ نئے فیچر کا مقصد بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔
کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔ واٹس ایپ کی طرف سے گزشتہ برس اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا تھا۔
- اردو نیوز بلیٹن ” سرشپ ءِ احوال” 14اگست 2022 - August 14, 2022
- اردو نیوز بلیٹن ” سرشپ ءِ احوال” 13اگست 2022 - August 13, 2022
- ویڈیو: کوئٹہ میں زیارت واقعے کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لواحقین کی جانب سے ریلی نگالی گئی۔ - August 13, 2022