گوادر کی تحصیل جیونی میں مڈل اسکول کے باہر بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا گرلز مڈل اسکول کے باہر ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکا دستی بم کے ذریعے کیا گیا، جسے پتھروں میں چھپایا گیا تھا۔
دھماکے سے ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔