گوادر میں بارش کے ہو تے ہی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،جی ڈی اے اور میونسپل کمیٹی کا عملہ نکاسی آب کیلئے مصروعمل ہیں ۔
ملا فاضل چوک سمیت شہر کی گلیوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،تا ھم گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی نے شہر میں نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے۔
علاوہ ازیں گوادر کے علاوہ گردونواح میں بھی بارشوں کی اطلاعات ہیں اور توقع ہے سوڈ ڈیم،شادی کور ڈیم اور آنکاڑہ ڈیم پانی سے بھر جائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.