ضلع کیچ سے لاپتہ کئے گئے افراد کے مسئلے پر بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی کی سربراہی میں بی این پی کے وفد نے کمشنر مکران ڈویژن شبیراحمد مینگل سے ان کے آفس میں ملاقات کی، وفد نے کمشنرمکران سے کریم جان ولد فضل کریم، اعظم ولد نبی بخش، نادل ولد رحیم بخش، مسلم، اصغر علی ولد بلوچ اور فدا احمد ولد حبیب کی جبری گمشدگی ان کے اہلخانہ کی تکلیف اور مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ ان کی فوری بازیابی کے لئے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا- کمشنر مکران ڈویژن شبیراحمد مینگل نے وفد کو یقین دہانی کرائی ۔وفد میں بی این پی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن واجہ حمل بلوچ ، نائب صدر حاجی عبد العزیز،عبدالواحد ،ممتاز بلوچ ، ملا عبد الحمید، فضل بلوچ، شۓ حق اور دیگر شامل تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.