اطلاعات کے مطابق عبدوئی پیرکور بارڈر 3دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں، بارڈر بندش ہزاروں خاندانوں کو بھوک سے مارنے کی سازش ہے، بارڈر ٹریڈ سے وابستہ لوگوں کاکہناہے کہ فورسز نے 2دن سے عبدوئی پیرکور بارڈربند کیا ہے،ایک مسئلہ ہوا ہے اس بہانے بارڈر گیٹ بند کیا گیا ہے اس بارڈر سے ہزاروں خاندانوں کا رزق وروزی وابستہ ہے، بارڈر بند کرکے نہ لوگوں کو آنے جانے دیا جا رہاہے اورنہ ہی ڈیزل سپلائی کی اجازت ہے، جو سراسر ظلم وزیادتی ہے، مکران سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد اس گیٹ سے کاروبارکرکے اپنے بچوں کاپیٹ پالتے ہیں مگر فورسز کی جانب سے یہ گیٹ بندکیاگیا ہے، آخر لوگ کہاں جائیں کیا کریں، ایک طرف بارڈر پر لوگوں کو سہولت دینے کی باتیں کی جاتی ہیں، دوسری طرف طویل اور کھٹن سفرکرکے لوگ بارڈر پرپہنچتے ہیں تو معلوم ہوتاہے کہ بارڈربند ہے، بارڈری علاقہ میں کسی قسم کی کوئی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے اب وہاں پر ہزاروں لوگ مشکل میں پھنسے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ بارڈر کو فوری کھول کر لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے،بصورت دیگرہمارے پاس احتجاج اور سڑکوں پرنکلنے کے سواکوئی راستہ نہیں ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.