ایس ایچ او بروری تھانہ کوئٹہ شوکت جدون نے سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ بروری روڈ پر واقع دارلامان سے گزشتہ رات تین لڑکیاں اچانک لاپتہ ہوگئیں۔
ایس ایچ او کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں میں 13 سال کی گل بانو، 18 سالہ زارہ اور 30 سال کی شازیہ شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نےدارلامان کی وارڈان ریحانہ کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او شوکت جدون کے مطابق دارلامان محکمہ سماجی بہبود کی زیرنگرانی قائم ہے، اور لاپتہ لڑکیوں میں سے دو کا تعلق کوئٹہ اورتیسری کا دکی زیارت سے ہے، لڑکیوں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.