صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارشوں سے درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔
بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
سریاب میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو بچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ،کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ، گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ تک پہنچ گیا ،حادثات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
جبکہ آج مکران کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی ہے۔
ندی نالوں میں طغیانی اورسڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں میں لوگ گھنٹوں کھڑے رہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.