کوئٹہ تھانہ نوحصار میں تعینات سب انسپیکٹر محمد ریاض کی لاش گھر میں چھت سے لٹکی ملی ۔مذکورہ انسپکٹر محمد ریاض اس سے قبل سی ٹی ڈی میں فرائض انجام دے رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسپیکٹر محمد ریاض 6 روز سے ڈیوٹی پر نہیں آرہا تھا ڈیوٹی پر نہ آنے پر ایس ایچ او اس کے گھر گیا تو گھر پر تالہ لگا دیکھ کر واپس لوٹ گیا۔ انسپکٹر محمد ریاض گھر پر اکیلا رہ رہا تھا،تاحال فوری طور پر انسپیکٹر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
Latest on YouTube