پاکستان میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 9 پیسے منہگا ہو کر 236 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 239 روپے کا ہو گیا ہے۔
9 دن میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 28 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
مقامی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ 9 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کےباوجود معاملات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز کے آس پاس ہیں ، جو ملک کی صرف چند ماہ کی ضروریات ہی پوری کرسکتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.