کراچی میں جبری گمشدگی کے خلاف آج 20ویں روز بھی احتجاجی کیمپ جاری رہا۔
کراچی میں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر 20ویں روز میں داخل ہوگیا۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والے کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومتی اداروں کی جانب سے بلوچوں کے اغوا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے سندھ اور وفاقی حکومتوں کو کٹھ پتلی قرار دیا، اور کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بااختیار نہیں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومتوں کو پس پردہ نہ نظر آنے والی قوتیں چلارہی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.