کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بلوچ لاپتہ افراد کے دھرنے میں شامل ان کے اہلخانہ، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کی اور ماورائے آئین اقدامات اور بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔