زیارت میں بلوچ مسنگ پرسنز کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے خضدار میں 23 جولائی بروزِ ہفتہ صبح گیارہ بجے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ بی این پی خضدار کے کارکنان کو 23 جولائی کے دن گیارہ بجے سے قبل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیارت کے دلخراش واقعہ جس میں لاپتہ افراد کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا- بی این پی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق اس ظالمانہ عمل کے خلاف پارٹی کی جانب سے 23 جولائی بروزِ ہفتہ خضدار و کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ بی این پی نے اپنے مرکزی اعلامیے میں تمام اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23 جولائی کو اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.