کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بلوچستان میں مسلح کارروائیاں کرنیوالے شخص کی سکھر سے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حاضر علی سنگھار کالعدم تنظیم کا کارندہ ہے، ملزم سے دستی بم، ڈیٹونیٹر اور دیگر ممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سکھر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا، حاضر علی سنگھار عرف حضو سے 10 دستی بم، 20 ڈیٹونیٹر، 20 فٹ سیفٹی فیوز وائر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بالاچ مری اور مہران مری کا گارڈ رہ چکا ہے جبکہ وہ بلوچستان میں کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم نے سیکیورٹی اداروں پر راکٹ لانچرز سے حملے بھی کئے۔
سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ اے سیکشن تھانے کی حدود سے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم مسلح حملے کی نیت سے سکھر آیا ہوا تھا، جس سے تفتیش جاری ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.