امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورہ سعودی عرب کا دفاع کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے لیے اپنے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا کہ وہ تیل کی دولت سے مالا مال اس مملکت کے ساتھ تعلقات کو ” نئے سرے سے ترتیب” دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران بائیڈن نے اس عرب ملک کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ صدر جو بائیڈن 13 سے 16 جولائی کے دوران مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی پہلی منزل اسرائیل ہے پھر وہاں سے وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کریں گے اور آخر میں وہ سعودی عرب پہنچیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.