روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح دو سپر پاورز کے مابین براہ راست تصادم کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یوکرینی فوج کی اس امریکی مدد کو ’انتہائی منفی‘ پیشرفت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن اس تنازعے کو مزید بگاڑنے کا باعث بن رہا ہے۔ امریکا نے یوکرین کے مطالبات پر کییف حکومت کو یہ ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.