گزشتہ دن سے خاران، پنجگور اور گردنواح کے علاقے طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں رہے- جبکہ خاران میں طوفانی ہواؤں کے باعث معمولات زندگی متاثر، خاران شہر اور گردونواح عصر کے وقت سے عشاءتک گرد آلود طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں رہا جس سے بجلی معطل اور نیٹ سسٹم متاثر رہنے کے ساتھ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تمام معاملات زندگی بری طرح متاثر رہی، خاص کر دمے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردی ہیں-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.