نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کو بھوک وافلاس سے مرنے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ حکومت کی پالیسی مہنگائی کے عذاب کو صرف عوام پر ڈھانے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ مراعات یافتہ طبقہ کی عیش وعشرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں امیر و غریب کا فرق تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔عوام کو دو تو کجا ایک وقت وقت کی روٹی میسر نہیں،عوام کی زندگی مفلوج و ختم ہوکر رہ گئ ہے۔سماج میں بھوک وافلاس کی وجہ سے بدامنی پھیل رہی ہے۔ جو کہ سنگین المیہ سے کم نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکمران طبقہ کی ناقص پالیسیوں کے خمیازہ غریب طبقہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے حکومتی اداروں و امراء کے اخرجات کے زریعے یقینی بنائیں۔
Latest on YouTube