پنجگور میں چوری ڈکیتی اور بدامنی کے خلاف بارڈر ٹریڈ یونین گوادر کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹی رہنماؤں نے شرکت کرکے بارڈر ٹریڈ یونین کی حمایت کی یونین کے سربراہ امان جمعہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں بدامنی جرائم کے بڑھتے ہوئے وارداتوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹر سمیت عام شہری بری طرح متاثر اور کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک روڑ سمیت پنجگور شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں مسلح افراد سر عام دندناتے پھر رہے ہیں اور انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے آئے روز پنجگور شہر میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں کے ساتھ مکران کو کوئٹہ سمیت دوسرے علاقوں کو ملانے والیN85 شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو اغواء کرنے اور لوٹنے کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے- انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں بہت سے علاقے نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلح افراد عالی شان گاڑیوں میں اسلحہ کی نمائش کرکے آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ عام آدمی یا ٹرانسپورٹر ایک چاقو تک نہیں رکھ سکتے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک تیل بردار ٹینکر کو یرغمال بناکر تیل سمیت اغواء کرکے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل اطمینان کے ساتھ لے گئے جبکہ حیرت کا مقام ہے جس جگہ پہ واردات ہوئی جاعہ وقوعہ سے چند پرلانگ پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر علاقے میں قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی تو ہم بلوچستان کے تمام یونین سیاسی پارٹیوں اور کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرکے احتجاج کے دائرے کو وسیع کریں گے
Latest on YouTube