صوبائی کابینہ نے ریگولیشن مائینز اینڈ آئل فیلڈ اینڈ منرل ڈویلپمنٹ(حکومتی کنٹرول)ایکٹ 1948 ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی- پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اینڈ سپرویژن برائے نصاب، ٹیکسٹ بک اور معیار تعلیم کے بل 2018کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کی واسا کو حوالگی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی ، کابینہ اجلاس میں بلوچستان کے محنت کشوں کے معاوضوں کے بل 2020کے مسودہ،بلوچستان چائلڈ میرج پابندی بل 2021،انسانی حقوق کی پالیسی 2021،بلوچستان فوڈ اتھارٹی رولز 2022 انسانی حقوق کی پالیسی 2021کی منظوری ،جوڈیشل کمپلیکس سریاب کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.