شمالی کوريا نے آزمائشی مقاصد کے ليے اتوار پانچ جون کے روز مختلف مقامات سے آٹھ بيلسٹک ميزائل داغے۔ مذکورہ ميزائلوں نے سمندر ميں 110 سے لے کر 670 کلوميٹر تک کے فاصلے طے کيے۔ جاپانی وزير دفاع کے مطابق پيونگ يانگ کا بيلسٹک ميزائلوں کے تجربات کا يہ انداز بالکل مختلف ہے مگر فی الحال يہ واضح نہيں کہ اس کے مقاصد کيا ہيں۔ شمالی کوريا اس سال اب تک بيس ميزائل تجربات کر چکا ہے۔ اتوار کو کيے جانے والے تجربات، امريکا اور جنوبی کوريا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے خاتمے کے ايک روز بعد کيے گئے۔ مبصرين کے مطابق يہ تجربات اس بات کی نشاندہی کرتے ہيں کہ پيونگ يانگ حکومت عنقريب جوہری تجربہ بھی کر سکتی ہے۔
Latest on YouTube