لسبیلہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر مجیب ا لرحمن بلوچ ایڈووکیٹ ، نائب صدر نعیم قمبرانی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری میران مری ایڈووکیٹ، فائنانس سیکریٹری عبدالرحمن ایڈووکیٹ، لائبریرین محمد فضل جتک ایڈووکیٹ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عامر جلیل بلوچ، حکمت اللہ خلجی اور سیلم اللہ ایڈووکیٹس اور جملہ ممبران نے کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن طریقے سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے باپردہ بلوچ خواتین، بچوں اور بزرگوں پر لاٹھی چارج، احتجاجی کیمپ میں سندھ پولیس کی غنڈہ گردی اور بلوچ خواتین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کا حالیہ اقدام بلوچی روایت کے برعکس ہے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مزید نفرتیں پیدا ہوں گی-
بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج ہر ایک کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بزور طاقت انہیں گرفتار کرنا خلاف قانون ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچ خواتین پرامن طریقے سے احتجاج کر رہی تھیں ان پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے اور کراچی میں بلوچ خواتین کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف آج بروز منگل کو بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کی طرح لسبیلہ بھر کی عدالتوں میں وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.