روس کے سربراہ مملکت ولادیمیر پوٹن کے انتباہ کے باوجود، برطانیہ بھی یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرے گا۔ لندن میں وزارت دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ M270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ۔ برطانیہ یوکرائنی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینا چاہتا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.