ایران میں بلوچ عوام کے حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیموں کے مطابق، پیر کو ایران کی مشرقی سرحد کے قریب ایک جیل میں کم از کم بارہ بلوچ افراد کو پھانسی دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ان 12 افراد کو پھانسی دینے سے پہلے ہفتے کے روز صوبہ سیستان اور بلوچستان کے دارالحکومت میں واقع زاہدان سینٹرل جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا، ان میں سے پانچ کی شناخت ناصر محمدانی، ابراہیم رخشانی، محمد نبی کبدانی، محمد علی کہرازہی، اور محمد عمر کہرازہی کے نام سے ہوئی ہے۔ حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ انکی تنظیم کی جانب سے اران میں 2021 میں 314 پھانسیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں سے 19 فیصد یعنی 61 افراد جنھیں پھانسی دی گئی تھی بلوچ تھے جو کہ ایران کی مجموعی آبادی کا صرف پانچ فیصد بنتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.