افغانستان میں زلزلے سے تباہی، 950 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہیں۔
افغان حکام کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں رات کو ہونے والے شدید زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پکتیکا اور دیگر علاقوں میں 950 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
ادھر صوبہ نورستان میں برف باری اور دیگر صوبوں میں موسلا دھار بارش برسنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
افغانستان میں رات گئے 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 950سے زائد ہوگئی، سیکڑوں افراد زخمی۔
افغان میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.