کیچ:
کراچی سے جبری گمشدہ کیے جانے والے بلوچ طلباء گمشاد بلوچ اور دودا بلوچ کے رشتہ داروں نے کل بروز اتوار 12 جون کو 11 بجے تربت پریس کلب کے سامنے ان طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے-
گمشاد بلوچ اور دودا بلوچ کے رشتہ داروں نے کیچ کے عوام، سول سوسائٹی، آل پارٹیز الائنس، وکلاء برادری، طلباء تنظیموں، انسانی حقوق و سماجی تنظیموں، حق دو تحریک، خصوصاً پریس کلب کے نمائندوں کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ مظاہرے کے بعد ڈپٹی کمشنر کو یاد داشت پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جس میں ڈی بلوچ میں دھرنا، پہیہ جام تربت ٹو کراچی پیدل لانگ مارچ کے آپشن زیر غور ہیں۔
- عظیم بلوچ راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ 2 ستمبر کو منائی جائیگی - August 14, 2022
- لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوئٹہ ریڈ زون دھرنے کو 24 دن مکمل، لواحقین انصاف کے منتظر - August 14, 2022
- ثناء بلوچ کی میاں شَہبازشریف سے ملاقات، سیلاب زدگان کی فوری امداد کی بات کی - August 14, 2022