یورپی یونین کے انتظامی بازو یورپی کمیشن نے سابق رکن ملک برطانیہ کے خلاف نئی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کی وجہ لندن میں وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کی طرف سے بریگزٹ معاہدے کے پس منظر میں پارلیمانی قانون سازی کی ایک نئی لیکن متنازعہ کوشش بنی۔ یورپی کمیشن نے الزام لگایا ہے کہ بریگزٹ کے بعد کے دور کے لیے طے شدہ یورپی برطانوی تجارتی معاہدے کی نفی کرتے ہوئے لندن حکومت جو قانون سازی کرنا چاہتی ہے، وہ شمالی آئرلینڈ میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ یونین کے ساتھ اس معاہدے پر دو سال سے بھی کم عرصہ قبل خود بورس جانسن نے ہی دستخط کیے تھے۔ لندن حکومت کے پیش کردہ قانونی بل میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے باقی حصوں سے شمالی آئرلینڈ جانے والی کچھ مصنوعات کی کسٹمز چیکنگ کا عمل ختم کر دیا جائے۔
- عظیم بلوچ راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ 2 ستمبر کو منائی جائیگی - August 14, 2022
- لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوئٹہ ریڈ زون دھرنے کو 24 دن مکمل، لواحقین انصاف کے منتظر - August 14, 2022
- ثناء بلوچ کی میاں شَہبازشریف سے ملاقات، سیلاب زدگان کی فوری امداد کی بات کی - August 14, 2022