کیچ:
بلوچی زبان کی شاعرہ حبیبہ پیر جان کی جبری حراست کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے آبائی گاؤں نظرآباد تحصیل تمپ میں لوگوں نے مند اور تمپ جانے والی سڑک کو بلاک کردیا۔
مظاہرین کے مطابق حبیبہ پیر جان کو جبری حراست میں لے کر گمشدہ کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے حبیبہ پیر جان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ہوشاپ میں سی ٹی ڈی کے زریعے حراست میں لئے گئے خاتون نورجان کی بازیابی کے لیے چوتھے روز بھی سی پیک شاہراہ ایم 8 پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، واشک،ناگ، پنجگو، تربت اور گوادر آنے جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
آج آل پارٹیز کیچ کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جنہوں نے ہوشاپ جاکر مظاہرین کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے اور انہیں شاہراہ کھولنے پر آمادہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.