ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عراق کے شمال میں کرد مزاہمت کاروں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایک اور ترک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ سپاہی ہفتے کو اس وقت مارا گیا جب یہ اور ایک اور فوجی ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے قریب سے گزر رہے تھے۔ گزشتہ منگل سے اب تک خطے میں ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ ترکی نے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے کے جنگجوؤں کے خلاف کئی کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ انقرہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ اس تنظیم کے خود مختارعراقی کردستان میں تربیتی کیمپ اور اڈے ہیں اور وہ سن انیس سو چوراسی سے ترک ریاست کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا تنازعہ ہے جس میں اب تک 40,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ ترعام شہری ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.