ایکسپریس وے کے مجوزہ روٹ کے ایک زمیندار عبدالقیوم اور این جی او پاکستان ماحولیاتی تحفظ موومنٹ کے نمائندے احمد شبر نے ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کیخلاف سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے- درخواست میں سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکس ایجنسی (سیپا) اور ملیر ایکسپریس وے لمیٹڈ کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایکسپریس وے کے راستے میں آباد مقامی آبادی میں اس پروجیکٹ کو لیکر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں- درخواست دائر کرنے والے سندھ ہائیکورٹ کے وکیل کاظم حسین مہیسر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی کے تحفظات کو دور کئے بغیر منصوبے کی ای آئی اے اپروول 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار اگلے مرحلے میں سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، کیونکہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل میں کیس فائل کرنا پہلا مرحلہ ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.