کراچی کے علاقے صدر میں کل رات دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے میں 8 سے 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا- دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑیوں میں سے ایک کوسٹ گارڈ کی گاڑی تھی جس میں موجود دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
اپنے ایک بیان میں اس دھماکے کی ذمہ داری سندھ کی نیشنلسٹ مزاحمت کار تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) نے قبول کی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا نشانہ کوسٹ گارڈ تھا- دوسری جانب سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.