نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ، مرکزی رہنما پھلین بلوچ۔ سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام۔ ضلعی صدر حاجی صالح محمد نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہونے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کارپوریشن چتکان اور سوردو خدا بادان کے مختلف پولنگ اسٹیشن پر برسر اقتدار جماعت اور ضلعی انتظامیہ ڈی آر او ڈپٹی کمشنر۔آراوز اسسٹنٹ کمشنر نے ملکر ریگنگ کیا اور ٹپہ لگاکر بی این پی عوامی کے امیدواروں کو جتوایا۔
پریس کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری صدیق بلوچ،
تحصیل صدر تاج نعیم، گوہرام شریف، چیئرمین شعیب جان، چیئرمین عبدالمالک، حاجی محمد ایوب دہوار۔ عدنان سعید گچکی اور دیگر پارٹی رہنماء موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن چتکان سوردو کے وارڑ نمبر 25 سوردو 1 میں دوپہر کے بعد بلاوجہ فائرنگ کراکے ووٹرز میں خوف وحراس پیدا کیا اور پولنگ اسٹیشن کا مین گیٹ بند کرکے ٹپہ مارنا شروع کر دیا۔ اور یہ سارا کچھ ڈی آر او ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے موجودگی بلکہ ان کے نگرانی میں کیا گیا۔ اور اس دوران چار سے پانچ سو جعلی ووٹ ڈالا گیا۔ جب ہماری جماعت نے مزحمت کی کوشش کی تو ان کو زبردستی باہر نکال کر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے خود ٹپہ مار کر سرکاری جماعت کے امیدوار کو کامیاب کرایا۔
اسی طرح میونسپل کارپوریشن کے وارڑ نمبر 9۔وارڑ نمبر 11۔اور وارڑ نمبر 26 سوردو میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ کر بی این پی عوامی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا۔ لہزا ان تمام وارڑز کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔اور الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور کے جس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی گئی ہے یا ان کے نتائج کو تبدیل کردیا گیا ہے ان کے خلاف عدالت اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.