پاکستان میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے فی لیٹر تک بڑے اضافے کا خدشہ ہے، اوگرا نے کاغذی کارروائی مکمل کرلی۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دو الگ الگ سمریاں تیار کرلی گئیں، 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کی پہلی تجویز کے مطابق پیٹرول 31 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 50 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی دوسری تجویز میں پیٹرول 45.14 روپے اور ڈیزل 85.85 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی جانیوالی سمری پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.