فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان نارڈک ممالک نے نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں ترک کر دیا ہے۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں۔ اس موقع پر اسٹولٹن برگ نے اس پیش رفت کو ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نیٹو کی وسعت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم اس عسکری اتحاد کے رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ ممالک انقرہ مخالف مسلح گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔
Latest on YouTube