صحبت پور میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور بلدیاتی امیدوار ندیم احمد بادینی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا- دس روز پہلے مسلح افراد کے ہاتھوں صحبت پور کے مین بازار میں بی این پی کے رہنما اور بلدیاتی امیدوار ندیم احمد بادینی کو شہید کردیا گیا تھا۔ جس کے ملزمان کو ابھی تک پولیس گرفتار نہیں کر پائی ہے- ملزمان کی گرفتاری کے لیئے آل پارٹیز کی جانب سے صحبت پور مین بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا- مظاہرین نے کہا کہ اگر قاتل گرفتار نہ کے گئے تو احتجاج میں شدت لائیںگے- احتجاج میں علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ریلی میں پولیس کے خلاف نعرے بازی اور ‘انصاف دو’ کے نعرے لگائے گئے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.