شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں ‘سختی سے لاک ڈاون’ کا حکم دیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شبہات کے باوجود شمالی کوریا اب تک کسی انفیکشن کی تردید کرتا رہا تھا۔
دنیا سے بڑی حد تک الگ تھلک ملک شمالی کوریا نے کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کا کبھی بھی اعتراف نہیں کیا۔ حکومت نے سن 2020 میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اپنی سرحدوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی تھیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے انتہائی تیزی سے منتقل ہونے والے اومیکرون ویرینٹ کے ذیلی ویرینٹ کے کیس کا دارالحکومت پیانگ یانگ میں پتہ چلا ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سمیت ورکرز پارٹی کے اعلی عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیاگیا کہ وائرس کنٹرول سسٹم کے “زیادہ سے زیادہ ایمرجنسی”کو نافذ کیا جائے گا۔
دریں اثنا جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ وہ شمالی کوریا کو انسانی امداد فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.