شام کے صدر بشار الاسد نے بروز اتوار تہران میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ ایران کی سرکاری میڈیا نے اسد کی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔
شامی صدر نے تہران میں اپنے مختصر قیام کے دوران صدر رئیسی سے الگ سے ملاقات بھی کی- جس کے بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے اطلاع دی کہ شامی صدر بشار الاسد تہران سے دمشق روانہ ہو گئے-