جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے پیکج پر اتفاق کرنے میں مزید کچھ دن لگیں گے۔ برسلز میں اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں بیئربوک کا کہنا تھا کہ بطور جرمن وہ جانتی ہیں کہ روسی تیل پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دینا ایک آسان قدم نہیں ہے۔ ابھی کچھ معاملات کو حل کرنا ہوگا اور ایسا ایک دن میں نہیں کیا جا سکتا۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ آنے والے چند دنوں میں اس حوالے سے اتفاق کر لیا جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.