تربت:
حق دو تحریک نے غیر معینہ مدت کے لیے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال نورجان بلوچ کی رہائی کے لیے موخر کردی۔
دکان داروں، عوام، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے حق دو تحریک کیچ کے آرگنائزر صادق فتح نے دھرنا گاہ سے ویڈیو بیان میں تربت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حبیبہ پیرجان کی بازیابی کے بعد عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کل تک کے لیے موخر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کل نورجان بلوچ کو رہا نہیں کیا گیا تو حق دو تحریک ایک سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا بدستور جاری رہے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.