تربت میں فیڈرل شریعت کورٹ کی برانچ رجسٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ رجسٹرار فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان عبدالقیوم لہڑی نے جمعرات کو سیشن کورٹ تربت کے احاطے میں فیڈرل شریعت کورٹ تربت کی رجسٹری برانچ کا افتتاح کیا جس میں ایڈیشنل سیشن جج تربت محمد یوسف کاکڑ، جوڑیشل مجسٹریٹ تربت جہانزیب کاکڑ، طارق نواز ممبر مجلس شوری، عبدالخالق قاضی دشت تمپ، محمد سعید قاضی تربت، اسٹاف آفیسر چوہدری الیاس، افیسر انچارج وقاص نواز کے علاوہ سنیئر وکلا میں سے ناظم الدین ایڈوکیٹ، جاڈین دشتی ایڈوکیٹ،کہدہ عنایت اللہ ایڈووکیٹ، محراب خان گچکی، شکیل زامرانی ایڈوکیٹ، شبیر دشتی ایڈوکیٹ، مھراللہ نوشیروانی ایڈوکیٹ، ظفر علی ایڈوکیٹ، عارف الہی ایڈوکیٹ، نزیر احمد کلگی ایڈوکیٹ، پیر جان ایڈوکیٹ، خلیل لہڑی ایڈوکیٹ، مجید دشتی ایڈوکیٹ، کہدہ لیاقت ایڈوکیٹ، صدر گوادر بار ایسوسی ایشن عبیداللہ بلوچ ایڈوکیٹ، گل سمین ایڈوکیٹ، زلیہ ایڈوکیٹ و دیگر وکلا موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں وقاص نواز کو بطور رجسٹرار فیڈرل شریعت کورٹ تربت برانچ رجسٹری دفتر کی زمہ داری تفویض کی۔ کیچ بار روم میں عدالتی حکام اور وکلا سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے رجسٹرار عبدالقیوم ایڈوکیٹ نے کہا کہ چاروں صوبوں کے دور دراز علاقوں میں عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے برانچ رجسٹری بنائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو حدود سیکشن اور مذہبی نوعیت کے کیسز میں بڑے شہروں میں جانا نہ پڑے، انہوں نے ڈ ڈیلی ایگل کیچ سے کہاکہ سوات اور سکھر کے ساتھ فیڈرل شریعت کورٹ تربت برانچ رجسٹری کا آج افتتاح کیا گیا ہے، حدود کے دفعات سے وابستہ جتنے سیکشن وغیرہ ہیں ان کا فیصلہ کیا جاتا ہے فیصلہ میں تاخیر نہیں ہوتا، انہوں نے کہاکہ اسے برانچ رجسٹری سے جلد بنچ رجسٹری میں ترقی دیں گے اور ججز یہاں آکر کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.