نئی دہلی میں حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت جلد ہی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے، تاکہ سفارتی سرگرمیاں پھر سے بحال کی جا سکیں۔ ایک معروف بھارتی اخبار ‘انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق اسے معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اسی مقصد کے لیے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فروری میں کابل کا دورہ بھی کیا تھا۔
تاہم مشن دوبارہ کھولنے کی اس کوشش میں سینیئر سطح کے سفارت کاروں کو بھیجنے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل سفارتخانہ صرف مقامی اہلکاروں کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال ہو گا، اور ضرورت پڑنے پر اس میں قونصلر خدمات تک کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.