صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان فیاض حسین مراد کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو بلوچستان میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 2000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔
ان انتخابات میں17ہزار7سو 74 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صوبے کے 32اضلاع میں 5ہزار 2سو 36پولنگ اسٹیشن پر انتخابات ہوں گے اور 2 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنز کےلیے فوج کو طلب کیا جائے گا۔
بلوچستان کے32 اضلاع میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد20 لاکھ 43 ہزار 828 ہے جبکہ خواتین کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد15 لاکھ 70ہزار 896 ہے۔5624 پولنگ اسٹیشنز میں 13533 پولنگ بوتھ قائم کئےجائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.