ايرانی پاسداران انقلاب نے خليج عمان ميں دو يونانی آئل ٹينکروں کو پکڑ ليا ہے۔ سرکاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ دونوں ٹينکروں نے خلاف ورزی کی تاہم اس کا تذکرہ نہيں کہ انہوں نے کون سا قانون توڑا۔ بظاہر يہ کارروائی اس حاليہ پيش رفت کا بدلا دکھائی ديتی ہے، جس ميں ايتھنز حکومت نے امريکہ کی معاونت کر کے بحيرہ روم ميں ايرانی خام تيل کے ايک ٹينکر کو پکڑوا ديا تھا۔ ايران اور مغربی قوتوں کے مابين جوہری ڈيل پر مذاکرات تعطلی کا شکار ہيں، جس سبب مغرب اور تہران حکومت کے مابين خليج بڑھتی جا رہی ہے۔ ايران يورينيئم افزودہ کرنے کے عمل ميں بھی تيزی لايا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.