آواران:
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار آواران زون کی قیادت میں جھاوُ واجہ باغ میں منشیات کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی- ریلی مین بازار سے ہوتے ہوئے پریس کلب جھاوُ کے سامنے جاکر رکی- ریلی کی قیادت بی ایس او پجار آواران زون کے صدر شفیق مہر بلوچ، جھاوُ زون کے آرگنائزر اسامہ بلوچ اور کراچی زون کے سینئر رہنما شمس الحق بلوچ نے کی-
ریلی میں بی ایس او(پجار)کے کارکنوں سمیت جھاوُ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی- انہوں نے منشیات جیسے زہر کے خلاف شدید نعرے بازی کی- ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے گلی کوچوں اور محلوں میں سرعام منشیات فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوان نسل بڑی تعداد میں اس وباء میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ان کا روشن مستقبل تاریکی کی جانب بڑھ رہا ہے جوکہ ہمارے معاشرے و قوم کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے- انہوں نے عوام اور متعلقہ ذمہ داران سے منشیات کے روکھتام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.