پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں، ملک میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارتِ داخلہ، سیکیورٹی حکام، چیف سیکریٹریز اور سی پیک اتھارٹی کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 20 روز قبل ہوئے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان بھر میں چینی زبان پڑھانے والے چینی اساتذہ پاکستان چھوڑ کر واپس چین چلے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔
- عوام معاشی تنگدستی کا شکار ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، بی این پی - January 31, 2023
- پنجگور: فائرنگ سے دو افراد زخمی - January 31, 2023
- بیلہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ درج - January 31, 2023