فيس بک کے نمائندے مسٹر مائيکل نے ڈائريکٹر ايف آئی اے سائبر کرائم ہمايوں بشير سے ملاقات کی ہے- ملاقات میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فیس بک کے نمائندے پر زور دیا کہ سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک کی طرح فیس بک کو پاکستان میں بھی اپنا آفس کھولنے کی ضرورت ہے۔ ہمايوں بشير نے فیس بک کے نمائندے سے کہا کہ فیس بک ملک یا اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی معلومات نہیں دیتا۔
جس پر فیس بک نمائندے کا کہنا تھا چائلڈ پورنو گرافی اور دہشتگردی سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کی جاتی ہیں تاہم دیگر امور پر پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے۔
انہوں نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا اور اس سلسلے میں اگلی ملاقات جولائی میں منعقد ہوگی۔
- بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گڈانی یونٹکی جانب سےدو روزہ “مھر گڑھ کتاب کاروان” کے نام سے کتب میلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ - June 28, 2022
- نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس، نزر مری آرگنائزر، عالم داد ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے - June 28, 2022
- ایس ایس ایف کا خضدار میں “تاریخ اور سیاست” کتاب پہ جائزاتی اسٹڈی سرکل منعقد - June 28, 2022