یورپی ملک فن لينڈ نے نيٹو اتحاد ميں شموليت کا فيصلہ کر لیا ہے جبکہ روس نے فن لینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اسے اپنے اس فیصلے سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
فن لينڈ کی جانب سے يہ فيصلہ ايک ایسے وقت پر سامنے آيا ہے جب ایک روز قبل ہی برطانوی وزير اعظم بورس جانسن نے فن لينڈ اور سويڈن کا دورہ کيا تھا اور دونوں ملکوں کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے ايک معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔ بورس جانسن کے دورے کے دوران برطانیہ نے يہ يقين دہانی بھی کرائی ہے کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ پر حملہ کيا گيا تو اس صورت میں برطانيہ ان کی مدد کرے گا۔
دوسری جانب روس نے خبردار کیا ہے کہ اسے پڑوسی ملک فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے جواب میں عسکری سطح کے تکنیکی اقدامات کرنے ہوں گے- واضح رہے کہ رواں سال فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے فن لینڈ اور سویڈن سوچ رہے ہیں کہ اپنے غیر جانبدار رہنے کے لائحہ عمل کو ترک کر کے 30 رکنی نیٹو میں شمولیت اختيار کر لی جائے۔
- تربت: نور جان بلوچ ضمانت پر رہا - May 23, 2022
- ایران: قدس فورس کے ایک کرنل کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا - May 23, 2022
- آئندہ 30سال تک کوئی بلوچ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نہیں بن سکتا: بلوچ بار ایسوسی ایشن - May 23, 2022