اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح پولیس اور سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ماری پور ٹکری ولیج سنگھور پاڑہ میں چھاپہ مار کر پانچ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے گئے افراد میں نواز علی ولد ناصر، عادل امام ولد امام بخش، زاہد ولد جان محمد، اسرار ولد محمد انور اور علی ولد بخشی شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والے افراد کا ذریعہ معاش ماہی گیری اور دیگر مزدوری ہے جبکہ علی اور اسرار طالب علم و فٹبالر ہیں۔
خیال رہے اسرار، نواز اور علی کو اس سے قبل بھی لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا لیکن آج ایک مرتبہ پھر انہیں لاپتہ کیا گیا۔
- بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گڈانی یونٹکی جانب سےدو روزہ “مھر گڑھ کتاب کاروان” کے نام سے کتب میلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ - June 28, 2022
- نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس، نزر مری آرگنائزر، عالم داد ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے - June 28, 2022
- ایس ایس ایف کا خضدار میں “تاریخ اور سیاست” کتاب پہ جائزاتی اسٹڈی سرکل منعقد - June 28, 2022