انسداد دہشتگردی عدالت تربت نے نورجہاں بلوچ کی ضمانت منظورکردی- تفصیلات کے مطابق ہوشاپ سے گرفتار نورجہاں بلوچ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں- سنوائی کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا- واضح رہے کہ نور جان کو پولیس کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انکے گھر ہوشاپ کیچ سے 17 مئی کے روز حراست میں لیا تھا- نورجہاں بنت واحد بخش کیخلاف دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی- نورجہاں بلوچ کو پیر کے روز انسداد دہشتگری عدالت کے سامنے پیش کیا گیا عدالت نے نورجہاں بلوچ کی ضمانت منظور کرکے انہیں فوری طور پررہائی کا حکم دے دیا۔
- کوئٹہ: جبری لاپتہ شہزاد بلوچ کے اہل خانہ کا وی بی ایم پی کے ہمراہ پریس کانفرنس - June 27, 2022
- سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران - June 27, 2022
- جرمنی: سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک - June 27, 2022