اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل بیچلیٹ پیر کے روز چین کے سنکیانگ خطے کا دورہ کریں گی۔ چین نے سترہ سالوں کے بعد عالمی ادارے کے کسی بھی نمائندے کو سنکیانگ علاقے میں بامعنی اور بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دی ہے۔ بیجنگ پر ایغور مسلم اقلیتوں کے خلاف زیادتیوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں، جسے وہ مسترد کرتا ہے۔ بیچلیٹ اپنے چین کے چھ روزہ دورے کے دوران متعدد اعلی سطحی عہدیداروں سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں، تجارتی نمائندوں، ماہرین تعلیم اور دانشوروں سے ملاقاتیں کریں گی۔
- کوئٹہ: جبری لاپتہ شہزاد بلوچ کے اہل خانہ کا وی بی ایم پی کے ہمراہ پریس کانفرنس - June 27, 2022
- سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران - June 27, 2022
- جرمنی: سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک - June 27, 2022